لندن (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری مزید دہشتگردی لائے گی،مزید ہزاروں معصوم بچوں کو مارنے یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جا سکتے ہیں، نہ ہی اس سے امن قائم ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جمائما نے کہا کہ غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشتگردی لائے گی جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی۔جمائما نے ان اسرائیلیوں کی بہادری کو خراج پیش کیا جو ان کے بقول اپنے رشتے داروں کو کھونے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بول رہے ہیں۔جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ غزہ پر بمباری کے مخالفین کی بات بھی سنی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے