بیجنگ(مانند نیوز ڈیسک)بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے مصر کے وزیراعظم نے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لئے مصر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سب سے ضروری کام غزہ میں فائر بندی اور تنازع کے خطے میں پھیلنے کے خطرے سے بچنے کے لیے جنگ کو جلد از جلد روکنا ہے۔چینی صدر نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع حل کرنے کا بنیادی طریقہ دو ریاستی حل کو نافذ کرنا ہے۔