دیر (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔نگران صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ریویوکمیٹی ضلع دیر بالا کا ایک اجلاس ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عامر علی شاہ کے زیر نگرانی انکے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،متعلقہ تمام محکموں کے ضلعی سربراہان،مختلف بازاروں کے صدور اور تاجر برادری نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کرتے ھوئے کہا کہ نئے نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر حکم نہ ماننے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔