پشاور(مانند نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وقت وقت کے ساتھ بہت سی پارٹی ممبران نے ہماری ساتھ شمولیت اختیار کی ہے،قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے ڈی ائی خان اور نواحی علاقوں کے لوگ ہمارے قافلے کو سی پیک پر جوائن کریں گے، آج رات پشاور سٹی کے کارکن ریلوے اسٹیشن سے جائیں گے،ہمارا بڑا قافلہ پشاور ٹول پلازہ ڈے روانہ ہوگا، ہر ٹول پلازہ پر کارکنان پشاور سے جانے والے قافلے میں شامل ہونگے،تمام قافلوں کے اخراجات کارکنان خود برداشت کرئے گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک،جی ایس عرفان موسیٰ زئی،سنیئر صحافی شمیم شاہد اور کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کو فیس کیا لیکن ایک گملہ بھی نہیں توڑا،نواز شریف نے پہلے کہا جتنے مقدمے ہو لیکن ہم نے کوئی احتجاج کی کال نہیں دی،خان صاحب اور نواز شریف کے درمیان کا فرق لوگوں کو سمجھ اگیا ہے انہوں نے کہا کہ 9سال میں چیئر مین پی ٹی ائی نے کوئی بڑا پراجیکٹ عوام کو نہیں دیا،چیئر مین پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین کو نواز شریف نے بہت عزت دی،مہتاب عباسی،شاہد خاقان سمیت جو مسلم لیگ ن کے منحرف ہے ان سے سوال کرنا چاہیے کہ میاں صاحب نے ان کو کیا کچھ نہیں دیا، منحرف اراکین سے یہ پوچھنا چاہیں کہ نواز شریف کے اچھے کا بدلہ ان کو کیا دیا جارہا ہے، میرے بچوں اور فیملی ممبران کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا اپنا ایک جزبہ ہے کہ وہ ملک کیلئے کام کرئے، خیبرپختونخوا کی عوام بتائے گی کہ یہاں حکومت کس کی ہوگی،پیپلز پارٹی والے پہلے کہتے تھے نواز شریف نہیں ائے گے،نواز شریف نے ڈیل کی ہے تو پاکستانی عوام کے ساتھ کیا ہے، پیپلز پارٹی چیئرمین کو سندھ کے علاوہ کہا حکومت مل رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے