بٹ خیلہ (مانند نیوز)چیف سول ڈیفنس ملاکنڈ مو من خان نے حکومت پاکستان سمیت اسلامی ممالک سے فلسطین کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کی اپیل کی ہے مظلوم فلسطینیوں کو ظالم اور وحشی اسرا ئیل کے آگے اکیلا چھوڑنا کسی بھی طور جائز نہیں اپنے بیان میں انھوں ہسپتال مسجد اورپناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورغزہ کی دلخراش صورت حال ننھے معصوم بچوں سمیت خواتین کی ہلاکت پر امن اور انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی مجرمانہ خاموشی کو ان کے دوغلے معیار اور منافقانہ رویہ کا بین ثبوت قرار دیا انھوں نے کہا کہ خدارا مسلم ممالک کے حکمران علی الاعلان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر غاصب صہیونی اسرا ئیلی ریاست سے نجات دلائیں انھوں نے اسرائیلی بر بریت اور وحشت پوری دنیا اورعالمی اداروں کیلئے باعث شرم ہے جبکہ سلامتی کونسل کی جانبدارانہ کاروائی سخت افسوسناک ہے انھوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کہ وہ عالمی جذبات کو سمجھیں اور غزہ میں دہشت گرد ریاست اسرا ئیل کی دہشت گردی بند کروانے کیلئے دباؤ ڈالیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے