درہ آدم خیل (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر درہ آدم خیل عامر نواز کی ہدایت پر نائب تحصیلدار محمد قاسم نے درہ آدم خیل میں واقع مختلف فلنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور سرکاری نرخوں پر تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بارے سختی سے ہدایات جاری کیں۔ تمام پٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ نیز حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرائیوں کے حوالہ سے مسافروں سے دریافت کیا۔