لوئردیر (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان گنڈاپور نے ضلع لوئردیر کا دورہ کرکے پولیس لائن تیمرگرہ میں پولیس تنصیبات اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ رینج محمد علی خان، ڈی پی او لوئردیر ضیائالدین احمد،ایس پی سی ٹی ڈی امجدخان،ایس پی انوسٹی گیشن ظہوراحمد سمیت سنئیر پولیس آفسران بھی موجود تھے،ڈی پی او لوئردیر ضیائالدین احمد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ آختر حیات خان کو سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں مختلف جہگوں پر 203 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں،مصروف چوکوں پر کیمرے لگائے گئے ہیں جن کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں ٹیکنیکل پولیس آفیسرز مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سسٹم کا بنیادی مقصد اسٹریٹ کرائم، دہشت گردی سے نمٹنے،گاڑیوں کی چوری کا بروقت سدباب اور پولیس تنصیبات کی حفاظت جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے یقینی بنانا اور تمام تھانوں، چوکیات، سڑکوں، چوک، دیگر حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ سمیت بازاروں کی سیکیورٹی مانیٹرنگ، جرائم کا پتہ لگانا، فوری رسپانس میکانزم اور ٹریفک منیجمنٹ کی پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی ذریعے براہ راست نگرانی کی جائے گی،اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا،ڈی پی او لوئردیر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان اور آر پی او محمد علی خان کو ضلع کے مجموعی سیکورٹی صورتحال و امن وامان کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی۔انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس ایک بہادر اور قربانی دینے والی فورس ہے جس نے ہر وقت اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے عوام کی جان و مال کی تخفظ کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے خیبرپختونخواہ پولیس ہر قسم وسائل بروئے کار لائے گی، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ کے معیار میں جدت لاء جا رہی ہے،قبل ازیں پولیس لائن تیمرگرہ آمد پر لوئردیر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،یادگار شہداء پر حاضری کی اور شہداء پولیس کے درجات بلندی کیلئے دعا کی،اس موقع پر انہوں نے پودا بھی لگایا۔