پشاور (مانند نیوز ڈیسک) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے پیسکو کے ڈبلیو ایس ایس پی کے ذمے 15 کروڑ 37 لاکھ روپے بقایاجات کا دعویٰ غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی بل نادہندہ نہیں ہے قانونی بل مقررہ وقت پر ادا کر رہی ہے۔ ایک وضاحتی بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچارج اور بقایاجات غیر قانونی ہیں، چار کروڑ 80لاکھ روپے سبسڈی کی مد میں ہے جووفاقی حکومت پہلے ادا کر چکی ہے یا قانونی طور اس کے ذمے واجب الادا ہیں اس حوالے سے عدالت میں کیس بھی زیر سماعت ہے، یہ رقم ڈبلیو ایس ایس پی کے ذمے بقایاجات میں ڈالنا زیادتی ہے ان بقایاجات کے اوپر پیسکو نے6 کروڑ 80 لاکھ روپے کا سرچارج بھیجا ہے جو غیر قانونی ہے کیونکہ پشاور ہائیکورٹ کہہ چکی ہے کہ ان واجبات پر سرچارج نہیں لگے گا۔ ترجمان کے مطابق 3 کروڑ 70 لاکھ روپے جلے ہوئے میٹروں پر زائد بل بھیجا گیا ہے یہ رقم متنازعہ ہے، اسی طرح ایک ٹیوب ویل کا بل یکمشت 93 لاکھ روپے بھیجا ہے 2015 ء سے پیسکو نے اس ٹیوب ویل کا بل نہیں بھیجا تھا اور اب یکمشت بھیج دیا ہے زائد بل بھیجنا غلط ہے اسے پیسکو نے درست کرنا ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ 23 جلے ہوئے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 2019 ء میں پیسکو کو ادائیگی کر دی ہے لیکن تاحال نئے میٹر نہیں لگائے گئے، بلوں سے متعلق مسائل کے حل کے لئے بار بار پیسکو کے اعلیٰ حکام کو خطوط لکھے گئے لیکن تاحال مسئلے حل نہیں کئے گئے پیسکو حکام مسائل حل کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے