پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویز آل ایسوسی ایشنزو یونینز گرینڈ الائنس پشاور نے ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر اور پینشن رولز میں ہونیوالے اصلاحات کے خلاف ریلوے ڈویژنل افس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ کا اغاز کر دیا ہے بھوک ہڑتالی کیمپ میں گرینڈ الائنس کے چئیرمین محمد ابراہیم،صدر فرہاد خان،جی ایس خالد محمود اور دیگر عہدیداروں سمیت ریلوے کے مختلف کٹیگریز کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ ریلوے کی جانب سے تنخواہیں تاخیر سے ملنے کی وجہ سے ملازمین انتہائی پریشانی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،اکثر ملازمین کے گھروں میں فاقے شروع ہو چکے ہیں ،ریلوے ملازمین کے بچے سکولوں سے فارغ ہو چکے ہیں،ریلوے کی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ملازمین اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو چکے ہیں،اور دن بدن مالی حالات خراب ہونے لگے،انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جنرل منیجر ریلوے شاہد عزیز نے میڈیا کیساتھ ایک انٹریومیں کہا کہ ریلوے کا خسارہ ختم ہو چکا ہے اور اب ریلوے ستانوے کروڑ کے منافع میں ہے لیکن دوسری جانب منافع ہونے کے باوجود محکمہ اپنے ملازمین کو تنخواہ نہیں دے سکتا اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس مالی بد انتظامی کے پیچھے ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی چھپی ہے،ریلوے میں کرپشن بڑھ رہی ہے،لوکل پر چیز اور زمینوں کے لیز کی مد میں ریلوے انتظامیہ اپنی کمیشن بھٹورتی ہے جبکہ ملازمین فاقوں پر مجبور ہے انہوں نے وفاقی ویزر ریلوے،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور ارمی چیف سے مطالبہ کیا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں اے گی پی ار کے حوالے کی جائیں تاکہ انکو انکا حق بر وقت مل سکے،پینشن رولز میں تجویز شدہ اصلاحات مسترد کرتے ہیا سکو فوری ختم کیا جائے