لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آ جا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف! میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللہ رب العزت کی شکر گزار ہوں۔ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو، اور انکے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں۔ان خیالات کااظہار مریم نوازشریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشااللہ! آ جا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں۔ خوش آمدید نواز شریف!۔