سخاکوٹ(مانند نیوز) سخاکوٹ اسٹیشن گراونڈ میں سات روز فہم القران کلاسزکاانعقاد کیا گیاجس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر دروس دئے گئے۔قران کلاسز میں ہزاوں کی تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔نائب امیر جماعت اسلامی ملاکنڈونامزدامیدوار قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران مجید سے دوری اور عمل نہ کرنے کے باعث آج پوری امت مسلمہ زوال کاشکار ہیں مسلمانوں کے تمام مسائل کاحل قران کے نظام میں موجود ہے۔مسلمانوں نے قران سے روگردانی کرکے اللہ تعالیٰ کو ناراض کیا ہے۔اللہ کو راضی کرنے کیلئے اللہ کے زمین پر اللہ کا نظام کو غالب کرنے کیلئے ہمیں جدوجہد کرناچاہئیے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے گناہوں اور کوتاہیوں پر اللہ کے حضور سر بسجود ہو کر استغفار کرنا چاہئے۔سات روزہ فہم القران کلاسزاجتماعی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگیاجس میں پاکستان سمیت فلسطین اور پوری امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے