سخاکوٹ(مانند نیوز) ممتاز عالم دین اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی مولانا محمدقاسم نے کہا ہے کہ مساجد کے تعمیر اور اعمال سے مساجد کواباد رکھنازمین پر کئے جانے والے کاموں میں سب سے عظیم ثواب کاکام ہے رزق حلال کیلئے تگ ودوکرنا عین عبادت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گلستان مارکیٹ سخاکوٹ میں چار منزلہ مسجد کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جید علماء کرام مولانا حبیب الحسین، مولاناجمال الدین سمیت اعظم خان، سلطان جاوید خان، ذوالفقار خان، امجد خان، طارق خان، حمزہ خان، سعاد خان، شمال خان، غازی خان، خوشحال خان،شفیع اللہ خان، حق نواز خان ایڈوکیٹ، ویلج چیئرمینان ساجد حسین مشوانی، حاجی سعید اللہ، قاری سجاد علی حقانی، عمر محمدلالا، سینئرصحافیوں ظاہر شاہ، ظریف خان، ولایت خان باچہ، طاہراکبر، محمدابرار خان سواتی، صوبیدار طاہرروم سمیت علاقے کے لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مولانا محمدقاسم اور حافظ حبیب الحسین نے چار منزلہ مسجدکا باقاعدہ افتتاح کیا۔مقررین نے مسجد کے تعمیر اور اعمال سے اسے آباد رکھنے کی فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور قران وحدیث کی روشنی میں تجارت کے اصول کے مقام ومنزلت پر تفصیلی بیان کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حبیب الحسین نے فلسطینی عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کا اظہار کیااور فلسطین کے مسلمانوں کے کامیابی اور گلستان مارکیٹ میں نئے تعمیر شدہ مسجد کیلئے خصوصی دعاکی۔