پشاور( مانند نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختون خواہ نے فلسطینی عوام کیلئے”جھولی پھیلاو مہم”پشاور سمیت صوبہ بھر میں شروع کردیاہے۔اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختون خواہ کے تحت ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد کی اپیل پر صوبہ بھر کی تعلیمی اداروں،بازاروں اور مساجد میں مظلوم فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جھولی پھیلاو مہم چلائی گئی۔ اس دوران عوام کو فلسطین کی صورت حال سے آگاہ کرنے کے لیے ہینڈ بل تقسیم کیے گئے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کی گئی۔ دریں اثنا ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختون خواہ کے ناظم وسیم حیدر نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد تباہ حال غزہ کے مسلمان بہن، بھائیوں کی مدد اور فلاح و بہبود کے لیے اہل خیبرپختون خواہ دل کھول کر مدد کریں۔اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان،ذمے داران اور رضاکار صوبہ بھر میں اہم چوراہوں،مساجد،تعلیمی اداروں اور مارکیٹوں میں جھولی پھیلا مہم کے تحت فنڈ اکھٹا کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے بعد ہزاروں مسلمان کے گھرتباہ ہوچکے ہیں، اور ہزاروں کی تعداد میں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین زخمی علاج معالجہ اور خوراک کی سہولیات سے محروم مدد کی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے۔اسرائیل بیت المقدس کو صہیونیت اور یہودیت کا مرکز بنانے میں ناکام اور رسوا ہوگا۔فلسطینیوں نے جرات،بہادری اور استقامت کے ساتھ پنے لازوال قربانیوں کے ساتھ اسرائیلی ظلم وجبر کا مقابلہ کیاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے