لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیردخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے آنے سے پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف آگے بڑھے گا، پورا یقین ہے اللہ اپنے فضل و کرم سے پاکستان کے حالات کو بدلے گا، نوازشریف نظریہ بنیں گے،اس سے پہلے بھی وہ رول ادا کرتے رہے ہیں۔بق وزیرداخلہ و لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے میں بھی نوازشریف کا کردار تھا۔لیگی رہنما نے کہا کہ 2013میں ملک دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے بحران میں پھنسا ہوا تھا، آج بھی ملک میں معاشی بحران ہے، معاشی نقصان گزشتہ 16ماہ میں نہیں ہوا، معاشی تباہی گزشتہ پونے 4سال میں ہوچکی تھی، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایاہے، ہمیں یقین ہے نوازشریف پرفارمنس دکھائیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی قیادت میں عزم وامید پریقین دلانے کا پروگرام بنایا ہے، آج پورے پاکستان سے ایک جم غفیر نوازشریف کے پروگرام کو چنیں گے اور تائید بھی کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے