غزہ(مانند نیوز ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے اپنی فوج کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے بیان میں کہا کہ غزہ میں فتح حاصل ہونے تک لڑائی جاری رکھیں گے۔ جتنے اسرائیلی حماس نے یرغمالی بنائے ہیں انہیں واپس لے کر آئیں گے۔ دوسری جانب اسرائیل کے وزیردفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ حماس کو شکست ہو جائے گی تو اسرائیل غزہ کی پٹی کے تحفظ یا کسی بھی دیگر چیز کا ذمہ دار نہیں رہے گا۔ فلسطین میں حالیہ تنازع سے قبل اسرائیل غزہ کو ایندھن اور دیگر ممالک سے غزہ بھیجی جانے والی امداد کی نگرانی کرتا تھا۔ غزہ کے لیے نیا سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پہلے حماس کے انفرا اسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کریں گے اس کے بعد حماس کے بچے کھچے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے