ہنگو( مانند نیوز) اورکزئی ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی طرف سے ضلع ہنگو کے پرائمری سرکاری سکولوں کے معزور طلباء کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 50 سے زائد مختلف نوعیت کی معذوری کے حامل طلباء و طالبات کا فری معائنہ اور میڈیسن تقسیم، جن بچوں کا علاج پشاور یا اسلام آباد سے ہوگا وہ بھی فری کرائیں گے۔ ضلع کے بچے دوسرے شہروں کے مقابلے میں زیادہ معذوری کا شکار ہے، ان کے علاج معالجہ کیلئے تمام قسم کے سرجن اور ڈاکٹرز موجود ہے، اورکزئی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن وقتا فوقتا دور افتادہ کے علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی ہے، ڈاکٹر عبد القیوم خان اورکزئی۔ تفصیلات کے مطابق آل گورنمنٹ پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن اور آگیگا کے صدر حاجی رحمان کے درخواست پر اورکزئی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری تعلیمی اداروں کے معزور طلباء و طالبات کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امراض چشم، آرتھوپیڈک، ذہنی معذوری سمیت ہر قسم کے معذور طلباء و طالبات کی سکریننگ کی گئی،50 سے زائد معذور طلباء کو علاج معالجے کی فری سہولیات فراہم کر دی گئی، اورکزئی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چیلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر عبد القیوم خان اورکزئی کی سربراہی میں ڈاکٹروں کے پینل نے طلباء مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی۔ ڈاکٹر قیوم اورکزئی نے صحافیوں کو بتایا کہ جن معذور طلباء و طالبات کا علاج پشاور یا اسلام آباد میں ہوگا اس کے بھی تمام اخراجات ڈاکٹر ایسوسی ایشن اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پینل میں تمام امراض کے ڈاکٹرز اور سرجن موجود ہے اور ہم وقتا فوقتا فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کرتے رہتے ہیں، ایپٹا کے صدر حاجی رحمان نے کہا کہ ہم ڈاکٹر قیوم اورکزئی اور ان کے پینل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری درخواست پر سرکاری پرائمری سکولوں کے معذور بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔