جمرود(نمائندہ مانند )گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 جمرود کے 30 یتیم طلباء میں وینٹر پیکج تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر تحصیل جمرودکے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل جناب اقتدار علی صاحب،سکول ٹیچر قاری علی رحمان صاحب،ٹیچر حیدر علی صاحب پیرنٹس ٹیچرز کمیٹی کے چیئرمین محبوب علی اور تقریب کے مہمان خصوصی شاہد خان آفریدی چیئرمین نیبر ھوڈ ٹاؤن 2 جمرود بھی موجود تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے طالب علم فیضان نے کیا،اس موقع پر کلاس 6th کے طالب علم امیر الدین نے احادیث کے روشنی میں حسن اخلاق پر تقریر بھی کیا جسکو سراہا گیا۔تقریب کا انعقاد سکول کے پیرنٹس ٹیچرز کمیٹی کے چیئرمین محب علی نے سکول کے یتیم طلباء کے لئے کیا تھا،جسمیں سکول کے 30 یتیم طلباء میں وینٹر پیکچ تقسیم کیا گیا،جسمیں گرم سویٹرز شامل تھے۔تقریب سے سکول پرنسیپل جناب اقتدار علی صاحب نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ آپ سب طلباء میرے شاگرد ہی نہیں بلکہ میرے اپنے بچوں کی طرح ہیں،میں چاہتا ہوں کہ آپ کی تعلیم و تربیت میں کوئی کثر نہ ہواور اس ضمن میں ہم کوشاں ہیں کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر بچہ حسن اخلاق سے بھی منور ہو انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ اپنا وقت قیمتی کریں،اپنے اور اپنے قوم کی روشن مستقبل کے لئے دن رات محنت کریں۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان شاہد خان نے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ غربت تعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہیں،محنت سے ہی روشن مستقبل کا خواب تعبیر ہو سکتا ہے،انکا کہنا تھا کہ جمرود کے سرکاری سکولوں ہی سے جمرود سے تعلق رکھنے والے ماضی میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے فارغ ہوئے ہیں،موجودہ وقت مقابلے کا ہے اور اس جدید دور میں محنت ہی سے مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ انڈرائیڈ موبائل اور انٹرنیٹ کا استعمال مثبت اور تعلیمی فوائد کے حصول کے لئے کیا جائے۔انہوں نے یقین دلایا کہ سکول کے یتیم بچوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھایا جائے گا اور مختلف خیراتی اداروں اور فاؤنڈیشنز کے زریعے غریب یتیم بچوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔