بٹ خیلہ (مانند نیوز)آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس(آگیگا) ضلع ملاکنڈ نے ملازم دشمن پنشن پالیسی کے خلاف26اکتوبر کو بٹ خیلہ میں احتجاجی ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے آ گیگا ملاکنڈ کے رہنماؤں و صوبائی صدر پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین گل زمین صوبائی سینئر نائب صدر ایپکا محمد سہیل اور ضلعی صدر ایپکاپیر سلیم خان نے ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے نام نہاد ظالمانہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین اور ان کے خاندانوں کے مستقبل کا سہارا چھین لیا ہے فیملی پنشن کا خاتمہ اور کٹوتی انتہائی ظلم وزیادتی ہے انھوں نے ضلع بھر کے سرکاری ملازمین سے26اکتوبربروز جمعرات صبح10بجے ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ پہنچنے کی اپیل کی تاکہ ریلی کامیاب ہوسکے۔