بٹ خیلہ (مانند نیوز)ڈپٹی ڈائریکٹرہیلتھ سروسز اکیڈمی خیبرپختونخواشیراز خان نے کہا ہے کہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں سرکاری و نجی سطح پر اندرون و بیرون ملک اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے وسیع مواقع موجود ہیں اسلئے عام اور روایتی تعلیم سے ہٹ کر طلبا و طالبات کو میڈیکل ایجوکیشن کی طرف آکر اپنامستقبل محفوظ بنانا چاہئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے رائز ایجوکیشن سسٹم کی نئی بلڈنگ کے افتتاح اور وائٹ کوٹ سیرمنی سے بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کرتے ہو ئے کیاڈائریکٹر رائز ڈاکٹر سید لیاقت الر حمن اور پرنسپل ڈاکٹر نذیرنے ادارے کے تعارف میں میڈیکل ٹیکنا لوجیز کے دوسالہ ڈپلومہ کورسزفارمیسی اور عنقریب شروع ہونے والے نرسنگ کورس کی اہمیت پر روشنی ڈالی میڈیکل سپر ٹینڈنٹ ڈاکٹر عر فان ڈائریکٹر اکسفورڈ اکیڈمی امجد علی شاہ ڈائریکٹر محبوب انسٹی ٹیوٹ پشاور ڈاکٹر الطاف الرحمن صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن محمدیونس نے تقریب سے خطاب کیا اور طلبا کو وائٹ کورٹ پہنائے جبکہ طلبا وطالبات نے نعت ملی نغمے خاکے اور ٹیبلو پیش کئے