پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاور کے زیر اہتمام فارم ڈی، ڈی پی ٹی، بی ایس نرسنگ اور بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لیے تیسرا کے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ صوبے کے 9 مراکز میں منعقد ہوا۔ مذکورہ ٹیسٹ میں کل 16679 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان دو سے تین دنوں کے اندر کیا جائے گا جسے کے ایم یو کی آفیشل ویب سائٹ (http//:cat.kmu.edu.pk) پر دیکھا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ ان امیدواران کے لیئے منعقد کیاگیا جو کسی بھی وجہ سے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔حالیہ ٹیسٹ میں پشاور کے تین مراکز جن میں اسلامیہ کالجیٹ سکول، شیخ تیمور اکیڈیمک گراؤنڈ پشاورچڑیا گھرگیٹ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 پشاور سٹی شامل تھے میں 5531 طلباء نے شرکت کی،کے ایم یو آئی ایچ ایس ایبٹ آباد میں 863، اقراء یونیورسٹی سوات 2796، مردان بورڈ گراؤنڈ میں 2322 طلباء، کے ایم یو آئی ایم ایس کے ڈی اے کوہاٹ میں 1117، کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ساینسزاسلام اباد میں 73، کے ا یم یو انسٹی ٹیوٹ کرم پاڑاچنار کرم میں 14امیدوار ان نے شرکت کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے ایم یو کے اس تیسرے ٹیسٹ میں 16679 امیدواروں کی شرکت نہ صرف کے ایم یو پر اعتماد کا اظہار ہے بلکہ اس سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے میرٹ اور معیار میں مزید بہتری کی بھی امید ہے۔ واضح رہے کہ صحت کا شعبہ ایک جامع نظام پر مشتمل ہے جس میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ فارمیسی،فزیوتھراپی، نرسنگ اورالائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبہ جات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ توقع ہے کہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کے لیے تیسرے سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد اگر ایک طرف ہونہار طلبہ کو ان شعبوں میں آگے آنے کا موقع فراہم کرے گا تو دوسری جانب صوبے میں اس سے ہیلتھ کیئر سسٹم کا مجموعی معیار بھی مذید بہتر ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے