پشاور(مانند نیوز ڈیسک) محبوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (ایم ایم آئی) حیات آباد نے تمام تعلیمی پروگراموں میں مستحق و ہونہار طلبائکیلئے وظائف کا اعلان کردیا جس کیلئے ٹیسٹ 28اکتوبر کوایم ایم آئی حیات آبادفیز5میں منعقد کیاجائے گا۔ایم ایم آئی کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب الرحمان کے مطابق مختلف پروگرامز ڈی پی ٹی،ایم ایل ٹی بی ایس، بی ایس سائیکالوجی، بی ایس نرسنگ اور پی اینڈ اوبی ایس کے شعبوں میں ضرورت مند اور قابل طلبہ کو مفت وظائف کے تحت داخلے دئیے جائینگے۔ادارے کی انتظامیہ نے موجودہ چیلنجنگ صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے کیونکہ بیشتر والدین کو بچوں کواعلیٰ تعلیم دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انسٹیٹیوٹ کے ہر تعلیمی پروگرام میں داخلے وظائف اور میرٹ کی بنیاد پر دیئے جارہے ہیں۔اسکالرشپ ٹیسٹ کیلئے صوبہ بھر سے ایپلائی کرنے والے طلبہ سے 28اکتوبر کو ٹیسٹ لیاجائیگا۔ڈی پی ٹی شعبہ کیلئے اہلیت ایف ایس سی میں 60 فیصد جبکہ دیگر کورسز کیلئے 50 فیصد نمبر درکار ہیں۔