پشاور( مانند نیوز )سٹی مئیر حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، کمرشل ٹاورزکی تعمیر کے منصوبے سے اس سے وابستہ صنعتیں فروغ پائیں گی اور معاشی و تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے مقامی ہال میں سیف گروپ پرائیوٹ لمیٹیڈ کے زیر اہتمام دورزہ ایکسپو کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب سے سیف گروپ کے سی ای او کلیم اللہ خان اور جنید انور نے بھی خطاب کی،کلیم اللہ خان مروت نے کہاکہ پاکستان میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں کو بھرپور سہولیات دینے کی ضرورت ہے، سیف گروپ پورے میں نئےپراجیکٹس لارہے ہیں،سیف گروپ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، سٹی مئیر حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نے ایکسپو کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ اس طرح کی ایکسپو سے پاکستان میں نہ صرف رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ترقی کرے گا بلکہ پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ سیف گروپ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ان لوگوں کے لیے ایک زبردست اقدام ہو سکتا ہے جو طویل مدتی فوائد کی تلاش میں ہیں۔ ملک کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے حالیہ برسوں میں مسلسل ترقی دیکھی ہے، جس کی بدولت آبادی، شہری کاری اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، کسی بھی سرمایہ کاری کی طرح، یہ ضروری ہے کہ آپ مستعدی سے کام لیں اور زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی اختیار کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے