پشاور(مانند نیوز) پشتو فلم ’’ جانان ‘‘ کی کراچی اور پشاورکے سینما گھروں میں کامیابی سے نمائش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی پشتو فلم ’’ جانان ‘‘کو زرغون پرودکشن نے پروڈیوس کیا جبکہ فلم کی ہدایتکاری شاہد عثمان اور کہانی سلیم مرادنے تحریر کی ہے۔فلم کی کاسٹ میں جہانگیر خان،دیدار ملتانی،اصغر چیمہ،سدرہ نور،وقار جانی،نوری خان،تواب سرحدی،دلبر منیر،سنینا خان،عمران خٹک،نادیہ خیال،نسیم پہلوان اور خالدہ یاسمین شامل ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران فلم کے ہدایتکار شاہد عثمان نے بتا یا کہ شائقین اب بھڑکوں والی نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی فلموں کو پسند کرتے ہیں۔ اگر ہمیں بین الاقوامی فلم انڈسری کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپنی فلم انڈسٹری کو آگے لیکر جانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دنیا تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے اسی طرح فلمیں پسند کرنیوالے شائقین بھی بدل رہے ہیں اور اب شائقین بھڑکوں والی فلمیں دیکھنے کی بجائے اصلاحی فلموں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے