غزہ (مانند نیوز ڈیسک) غزہ ہسپتال کے صرف 100میٹر کے فاصلے پر 10 فضائی حملے ہوئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق خان یونس کے اس نام نہاد محفوظ علاقے میں راتوں رات 60فضائی حملے ہوئے جہاں اسرائیل نے لوگوں کو جانے کے لئے کہا۔لیکن سب سے زیادہ شدید فضائی حملے غزہ شہر کے القدس ہسپتال کے ارد گرد کیے گئے جہاں ہسپتال کے ڈائریکٹر کو تیسری بار اسرائیلی انٹیلی جنس کا فون آیا جس میں انھیں ہسپتال خالی کرنے کا کہا گیا۔انھوں نے بتایا کہ ان کے پاس ہسپتال میں 500مریض ہیں۔ مزید 1500لوگ ہسپتال میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔انھوں نے نہ جانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کو کہا کہ جانے کی کوئی جگہ ہی نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے ہسپتال کے 100میٹر کے اندر 10حملے ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے