مقبوضہ بیت المقدس(مانند نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے حماس کے ہاتھوں غزہ میں222افراد کو یرغمال بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہیگری نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی غزہ کے اندر چھاپے مار رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بکتر بند اور پیادہ دستوں کے چھاپوں کا مقصد دہشت گرد ٹھکانوں کو مارنا ہے جو جنگ کے اگلے مراحل کی تیاری کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فورسز لاپتہ یرغمالیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اتوار کو غزہ میں میزائل لگنے سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ ڈینیئل ہیگری نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی تعداد کی تصدیق کرنے میں وقت لگا کیونکہ ان میں کافی زیادہ غیر ملکی شہری ہیں۔ ان کی تعداد اب تک 222 بتائی جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے