غزہ(مانند نیوز ڈیسک)فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (یو این آر ڈبلیو اے)نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں آج (بدھ) تک ایندھن ختم ہو جائے گا جس سے امدادی کارروائیوں میں خلل پڑے گا۔ یواین آرڈبلیواے کے جنرل کمشنرفلپ لازارینی نے کہاکہ بدھ تک علاقے کا ایندھن ختم ہو جائے گا جس سے انکلیو پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی حملے کے بڑھتے خطرے کے باعث مزید امداد پیچیدہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن ختم ہو نے کے باعث امدادی کارروائیاں رکنے سے غزہ کے لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے۔ -انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر غزہ میں ایندھن سپلائی کی اجازت دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی ہمدردی کی کارروائیوں میں کسی قسم کا خلل نہ ہو۔ قبل ازیں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے انتقامی حملوں کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے غیرقانونی راکٹ حملوں کو دستاویزی شکل دی گئی ہے جس میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں، جنگی جرائم کے طور پر ان کی تحقیقات ہونی چاہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے