پشاور(مانند نیوز) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کارخانو مارکیٹ میں جعلی و ممنوعہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں ممنوعہ ادویات کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تانیہ شاہین نے پی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد خان اور ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشان کے ہمراہ کارخانو میں مارکیٹوں سے باہر قابل اعتراض، ممنوعہ اور جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران ممنوعہ ادویات کے 23 کاؤنٹرز کو سرکاری تحویل لیتے ہوئے 03 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورآفاق وزیر کے مطابق شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کارخانو مارکیٹ میں کھلے عام قابل اعتراض، جعلی و ممنوعہ ادویات فروخت ہو رہی ہیں جس پر کارروائی کر تے ہوئے جعلی ادویات کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیااوردوبارہ یہ قابل اعتراض، جعلی و ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف افسران کو سخت قانونی کاروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے