کوہاٹ (مانند نیوز)کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آج جمعہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر پورے کوہاٹ ڈویژن کے تمام اضلاع اور ان کی تحصیلوں میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی ہدایات پر مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کوہاٹ میں یوم سیاہ کی مرکزی تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شہریار قمر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد شعیب، ڈی او میل و فی میل، ڈسٹرکٹ خطیب، ریسکیو 1122، مختلف سرکاری اداروں کے حکام، سماجی شخصیات، اساتذہ طلباء اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی. طلبہ نے کشمیر کے حوالے سے نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اس موقع پر کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال سے شرکاء کو آگاہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ تقسیم کے وقت 1947 میں ہندوستان میں ساڑھے پانچ سو سے زیادہ آزاد ریاستیں تھیں، جن میں کئی مسلمان اکثریتی ریاستیں بھی تھیں، جن میں ایک کشمیر بھی ہے جو کہ پاکستان میں شامل ہونا چاہتا تھا اور جو قانون آزادیئی ہند کی رو سے بھی پاکستان کے ساتھ شامل ہونا تھا لیکن ہندوستان نے سازش اور فوجی طاقت کے کے بل بوتے پر اس پر 27اکتوبر 1947 کو غیر قانونی اور غاصبانہ قبضہ کیا جو تا حال قائم ہے۔ اُس دن کے بعد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع ہوا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا. تقریب کے اختتام پر ایک ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے