پبی (مانند نیوز ) نگران حکومت ملازمین کی مزید امتحان نہ لیں.سرکاری ملازمین کی معاشی قتل عام بند کیا جائے۔۔ملک کے قومی خزانے کو جن کرپٹ آشرافیہ نے لوٹا ھے۔ ان کی کرپشن کا ملبہ سرکاری ملازمین کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔ سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکلنے کیلیے تیار رھیں۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نگران حکومت جب سے بنا ھے۔ملازمین کو مختلف طریقوں سے ٹارگٹ کر رھے ھیں کبھی پنشن کموٹیشن، لیوانکشمنٹ، گریجویٹی اور سکولوں کی نجکاری کی ناکام کوشش کر رھے ھیں۔اگر نگران حکومت کو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرانے میں اتنا مخلص ہیں۔تو کرپٹ آشرافیہ اور حکمرانوں پر ھاتھ ڈال کر پاکستان سے لوٹا ھوا مال قومی خزانے میں جمع کریں۔سرکاری ملازمین کے پنشن کموٹیشن اور دیگر کٹوتیوں سے ملک کا قومی خزانہ نہیں بھر سکتا۔کرپٹ حکمرانوں اور آشرافیہ پر ھاتھ ڈالنے کی جرات اپ نہی کرسکتے۔اور ان کا سارا ملبہ غریب عوام اور ملازمین پر ڈال رھے ھیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نگران حکومت اپنے اوچھے ھتکھنڈوں سے باز نہ آئے۔تو اس دفعہ ملازمین نگران حکومت کے وزراء کے گریبانوں میں ھاتھ ڈالنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔سرکاری ملازمین کا مزید استحصال اور معاشی قتل عام بند کیا جائے۔اور اپنی تمام تر توانائی ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے پر صرف کریں۔کیونکہ ھمارا ملک اندر سے کھوکلا ھے۔اور ڈیفالٹ کے کنارے پر کھڑا ھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے