پشاور(مانند نیوز) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ محمداعظم خان کی قیادت میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تا گورنر ہاؤس ریلی کا انعقادکیاگیا۔ ریلی میں سیکرٹری اطلاعات کل جماعتی حریت کانفرنس امتیاز اقبال وانی، نگران صوبائی وزیراطلاعات، کھیل وثقافت بیرسٹر فیروزجمال شاہ کاکاخیل سمیت نگران کابینہ کے دیگر اراکین،کمشنر پشاور،مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان،سول سوسائٹی اراکین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و جبر کی مذمت اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا۔شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کا یوم سیاہ انسانی تاریخ کاالمناک باب ہے،بھارتی حکومت تمام انسانی حقوق کو بالا ئے طاق رکھ کر کشمیری عوام کی نسل کشی کررہی ہے اورگذشتہ 76 سال سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بدترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کے جدوجہد آزادی کے جذبہ و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام شروع دن سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔پاکستان ہمیشہ کیطرح ہر محاذ پر کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ 76 برس سے بھارت نے طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کی آزادی وخودمختاری دبا رکھی ہے۔کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔بھارت جتنے بھی مظالم کر لے لیکن کشمیری عوام کو انکے حق خودارادیت اور حق آزادی سے دستبردار نہیں کر سکتا۔ اقوام عالم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرناہوگا۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر بھی زوردیاکہ کشمیری عوام پر کئی دہائیوں سے جاری مظالم بند کروائے۔انہوں نے واضح کیاکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم خطہ کے امن کیلئے خطرہ ہیں اورمسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیامیں کسی صورت میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔بھارت کے شرمناک و ظالمانہ اقدامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو متزلزل نہیں کر سکتے۔انشااللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیری عوام اپنا حق خودارادیت حاصل کر کے بھارتی غاضبانہ قبضہ سے نجات حاصل کر لیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے