پشاور (مانند نیوز) میئرپشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے او ر یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیر آزاد نہ ہوجائیں ہمار شروع سے یہ نعرہ ہے اور آخری وقت رہے گا کشمیر پاکستان کا حصہ ہے تاکہ انکو ایک آزاد ریاست مل سکیں کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے بھارتی بربریت وظلم کا سیاہ باب جلدختم ہونے والا ہے، ہمارے کشمیری بھائی اس ظلم کے خلاف بھاری قربانیاں دینے کے باوجود سیسہ پلائی دیوار بنی کھڑے ہیں اور بھارتی قبضہ کے خلاف بھرپوراحتجاج کرتے ہیں آج بروز جمعۃ المبارک صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیپٹل میٹرپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں 27 اکتوبر یوم کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیاتھاجس کی قیادت مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کیں جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور سید وقاص علی شاہ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان کیپٹل میٹروپولیٹن کے دیگر افسران مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ ریاض خان بلدیاتی نمائندوں جس میں عمران نوید انتظار خلیل پاکستان رائے حق پارٹی کے چیئرمین فضل وہاب صافی واہ واہ خان نوید شاہ اخونزدہ زاہداللہ محمد جمیل آفریدی خان ودیگر چیئرمین اور کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پر کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی جبکہ ایک ریلی بھی نکالی گئیں اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ27 اکتوبر1947 کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا جب بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھانے اور جموں و کشمیر پر قبضہ کرلیا اور اُس دن سے آج تک کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ اُنہوں نے کہاکہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اُنہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیاہے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار داد وں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام ایک طویل عرصے سے آزادی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہاکہ انشاء ا? ان کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی اور کشمیری بھائی امن او ر خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر جلد شروع کریں گے انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیں اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی جانب سے آزادی کی پرامن تحریک انسانی حقوق کے حصول کی ایک لازوال جدوجہد اور مثال ہے جسے کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے بھی کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے