سخاکوٹ(مانند نیوز) کسان بورڈتحصیل درگئی کے نمائندہ وفد کی ایکسئین ایریگشن سے ملاقات زمینداروں کے درپیش مسائل پر تفصیلی بحث۔ایکسئین ایریگشن نے وفد کوزمینداروں کے درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلات کے مطابق کسان بورڈتحصیل درگئی کے نمائندہ وفد جس کی قیادت تحصیل صدر حسین احمدگیلانی کر رہے تھے نے ایکسئین ایریگشن سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انکو مہردے مائنر کے ٹیل میں کئی سالوں سے پانی کے بندش پر تفصیلی بات چیت کی ایکسئین ایریگشن نے وفد کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ اس سال نہر بندی کے دوران مہردے مائنرکے ٹیل کو پانی مستقل بنیادوں پر پہنچانے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھاونگا۔وفد نے زمینداروں کے مسائل کے حل میں دلچپی لینے پر ایکسئین ایریگشن کاشکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے