ایبٹ آباد(مانند نیوز) سرکل بکوٹ میں سید جعفر شاہ کے عوامی اقدامات کا ثمر، متعدد لوگ دیگر پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے لگے، دیگر جماعتوں کو خیر آباد کہنے کی بڑی وجہ سیاسی قیادت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، عوامی مسائل سے چشم پوشی اور علاقہ سے طویل مدت سے غائب رہنا بتایا جا رہا ہے کہ جبکہ دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی و سابق امیدوار تحصیل میئر سید جعفر شاہ نے اپنے انتخابی وعدوں سمیت دیگر کئی ایک کام عوامی فلاح و بہبود اور عوام کی آسانی کے لئے کئے ہیں جن سے عوامی سوچ کو یکسر تبدیل ہو گئی ہے، عوام اب نام نہاد سیاسی وابستگیوں، برادری،رشتہ داریوں سے بالا تر ہو سید جعفر شاہ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارواں میں شامل ہو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیپلز پارٹی سرکل بکوٹ بوئی کے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، مقررین نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہزارہ آمد کارکنان اور جیالوں کے لئے خوشی کا موقع ہے، ایک طویل عرصہ بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کے ہزارہ وزٹ کے بعد 15 نومبر کوچیئر مین کی ایبٹ آباد آمد پر قائد کا شاندار استقبال کریں گے، اجلاس میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ایبٹ آباد ورکرز کنونشن میں کارکنان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کامیاب کنونشن کے انعقاد کے لئے کارکنان و عہدیدران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی، امید واثق ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا ایبٹ آباد کا دورہ ہزارہ بھر میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لئے اہم ہوگا۔