پبی (مانند نیوز )موجودہ حالات کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے پروفضل چرچ میں فرضی مشق کا انعقاد۔فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار وقوعے کی صورت میں بروقت رسپانس اور عوام کے قیمتی جانوں کا تحفظ، جوانوں کو ہردم تیار رکھنا ہے۔اسماعیل شاہ خان ایس ڈی پی او کینٹ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کے انعقاد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اسماعیل شاہ خان ایس ڈی پی اوکینٹ کی سربراہی میں نگاہ حسین ایس ایچ اوشہرہ کینٹ، RRF اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا۔پروفضل چرچ نوشہرہ کینٹ میں فرضی مشق کی گئی۔فرضی مشق کے دوران پولیس نے بہترین رسپانس اور کم وقت میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔فرضی مشق کے اختتام پر اسماعیل شاہ خان ایس ڈی پی او کینٹ نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی نہ خوشگوار وقوعے سے بروقت نمٹنے کیلئے،جوانوں کو ہر قسم کی ہنگامی حالات کیلئے ذہنی و جسمانی طور پر تیار رکھنا ہے۔ تاکہ بروقت رسپانس کیساتھ عوام کے قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے۔