ہنگو(مانند نیوز) قبائلی ضلع اورکزئی میں اورکزئی سکاؤٹس کے زیر اہتمام تین روزہ روایتی میلہ”زلمو میلہ”کا آغاز ہو گیا،روایتی میلے اورکزئی پیراگلائینڈنگ کے پہلے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سمیت کرکٹ،والی بال،کبڈی سمیت کھیلوں کے مقابلے ہو رہے ہیں،علاقائی ثقافت کے اسٹال بھی میلے کا خاص ایونٹ ہیں، میلے کا مقصد قبائلی ضلع اورکزئی میں سیاحت کے فروغ کو تقویت دینا ہے,اورکزئی میں پائیدار امن سماجی ترقی اور مثبت سرگرمیوں کا آئینہ دار ہے، افتتاحی تقریب سے کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل سید سادات حسیں اور ڈی پی او صلاح الدین کا خطاب تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی میں تین روزہ روایتی ثقافت اور کھیلوں پر مشتمل "زلمو میلہ ” کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔لوئیر اورکزئی میں کلایہ سپورٹس کمپلیکس میں میلے کا سا سماں ہے اور سینکٹروں افراد اس میلے سے مستفید ہو رہے ہیں،اورکزئی سکاؤٹس کے زیر اہتمام اس ثقافتی میلے میں کرکٹ،والی بال،کبڈی،ٹریکٹر سٹاپ،رسہ کشی سمیت متعد کھیلوں میں مقامی نوجوان اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔جبکہ اورکزئی پیرا گلائینڈنگ کے پہلے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی ہو گی۔جس میں حصہ لینے والے پیرا گلائیڈرز کا تعلق اورکزئی ڈسٹرکٹ سے ہے جبکہ ہینڈ میڈ اشیاء،روایتی کھانوں سمیت دیگر اسٹال بھی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل سید سادات حسین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اورکزئی کی تاریخ کا یاد گار دن ہے انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایک پرکشش اور قدرتی راعنائیوں کا حامل ضلع ہے جو سیاحت کے لیے آئیڈیل مقام ہے یہاں ایسے میلوں اور ثقافتی ایونٹس کا تسلسل اس امر کا غماز ہے کہ اورکزئی کے عوام پر مان اور بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل ہیں اور وہ سماجی ترقی اور پائیدار امن کے لیے سیاحت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے متمنی ہیں۔کمانڈنٹ نے کہا کہ حکومت اور تمام متعلقہ ادارے اورکزئی ضلع کی فرقی،کھیلوں اور ثقافت کے فروغ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو نئی جہت پر استوار کرنے کے لیے سنجیدہ اور نظر آنے والے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں مقامی آبادی بالخصوص نوجوان نسل انتہائی پر جوش انداز میں حصہ لے رہے ہیں