میانوالی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ایئرفورس کے ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنادیا،3دہشت گردہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فوری اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ان تین دہشت گردوں کو بیس میں داخل ہوتے وقت مار دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلے سے گرائونڈ کئے گئے 3 طیارے اور فیول بازر بھی متاثر ہوئے۔متاثرہ علاقے میں کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن مکمل کرلیا گیا، آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے