کھٹمنڈو(مانند نیوز ڈیسک) نیپال میں آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے سے128 افراد ہلاک،140زخمی ہو گئے،متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیرہو گئیں،امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی نیپال کے علاقے جاجرکوٹ میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں128افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق نیپال میں 6.4شدت کے زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے 250 میل شمال مشرق میں واقع تھا، جس کی گہرائی 11 میل ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی طور پر نیپالی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں، کئی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ، ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔حکام نے کئی لوگوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کے خدشہ کا ظہار کرتے ہوئیہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ وہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے 500 کلومیٹر مغرب میں زلزلے کے مرکز کے قریب پہاڑی علاقے میں رابطہ قائم کرنے میں ناکام ہو ر ہے ہیں، جہاں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے تھے۔ اس ضلع کی آبادی1 لاکھ 90 ہزار ہے جس کے گائوں دور دراز پہاڑیوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارت میں بھی محسوس کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے