جنیوا(مانند نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ مہلک کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، وائرس متاثرہ شخص کے قریب رہنے اور چھونے سے دوسروں کو منتقل ہو سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے بیان میںکہا کہ دنیا بھر میں کانگو وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کے لئے بھی احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ میت کو چھونے سے بھی کانگو وائرس متاثر کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا ہونے والے ایک ڈاکٹر کراچی میں انتقال کر گئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر شکراللہ کو گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وہ 3 روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے