پشاور(مانند نیوز )ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرمردان شہینلا نے کہا ہے کہ ووٹ ملک وقوم کی امانت ہے جس کا درست استعمال قومی فریضہ ہے خواتین کو ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن پاکستان مختلف پروگرام اور سمینار کا انعقاد کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ کے تعاون سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس سے ڈبیلو وی ایل کی پراجیکیٹ کوارڈنیٹر نگہت سیما نے بھی خطاب کی۔انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے اپنے علاقوں میں الیکشن اور ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔مقررین نے کہا کہ اسلام عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکتا جاگیردار اور وڈیرے روکتے ہیں۔ عورت ووٹ بھی ڈال سکتی ہے اور الیکشن میں بھی کھڑی ہو سکتی ہے۔ عورت پردے میں رہ کر سب کچھ کر سکتی ہے ووٹ ڈالنا شرعی ذمہ داری ہے لہٰذا عورت کو ہر صورت ووٹ ڈالنا چاہئے اور الیکشن کی سرگرمی میں حصہ لینا چاہئے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کو ووٹ ڈالنے کا پورا پورا حق دیا گیا ہے، خواتین عام انتخابات کے دوران ووٹ ڈال سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاحال خواتین کے ووٹ کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ دور دراز شہروں اور بالائی صوبوں کی خواتین کو خود بھی اپنے ووٹ کی حیثیت کا علم نہیں۔ نہ ہی وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ان کے ووٹ ڈالنے کا مقصد کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں کی بیشتر خواتین کو حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے مردوں کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔ گھر کے مردوں کی اجازت کے بغیر وہ نہ تو ووٹ ڈالنے کا تصور کرسکتی ہیں اور نہ ہی اس کا استعمال اپنی مرضی سے کرسکتی ہیں، انتخابی قوانین کی رو سے انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے لیے کم از کم 10 فی صد خواتین کو ٹکٹ دینا لازمی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے