دیر (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرسیدنواز کے نگرانی میں فوڈ انسپکٹر اکرام حسین نے دیگر متعلقہ عملے کے ہمراہ شرینگل بازار کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران جنرل سٹور، مرغ فروشوں،سبزی فروش،قصائیوں وغیرہ کی دکانیں چیک کیں۔گرانفروشی اور نرخنامہ نہ رکھنے اور مرغ وزن کے حساب سے فروخت نہ کرنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور تمام دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر اشیاء کو فروخت کرنے کے ہدایات جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ تحصیلدار آفسر جان نے کلکوٹ بازار کا دورہ کیا جہاں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کیں اور خوراکی اشیاء کی معیار کا جائزہ لیا اور تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اشیائے خورد ونوش حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کریں اور خودساختہ قیمتیں وصول نہ کریں۔ اگر کوئی بھی دکاندار حکومتی احکامات کیخلاف ورزی کے مرتکب پایا گیا تو ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ دریں اثناء تحصیلدار لرجم نادر خان نے لیویز نفری کے ہمراہ تحصیل لرجم کے مختلف بازاروں میں مرغ کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے لہذا سرکاری قیمت سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اسلئے تمام مرغ فروشان حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورتِ دیگر کسی بھی مرغ فروش کیخلاف شکایت موصول ھونے کے بعد سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔