چترال (مانند نیوز)لیویز فورس اپر چترال کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ونگ ہیڈکوارٹر مستوج میں ہوا۔ تقریب میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل بلال جاوید، لیفٹننٹ کرنل نور الہی ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج، فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر/ڈپٹی کمانڈنٹ چترال لیویز اپر چترال، ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، سب ڈویژنل پولیس افیسر مستوج محی الدین، چترال سکاؤٹس کے آفسران، صوبیدار چترال لیویز فورس اپر چترال اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران ٹریننگ سے فارغ التحصیل چترال لیویز فورس کے جوانوں نے اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیااور سول و عسکری افسران کو سلامی پیش کی۔ تقریب سے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل بلال جاوید نے اپنے خطاب میں لیویز فورس کے جوانوں کو اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے دوران ٹریننگ جوانوں کے کردار، نظم وضبط اور سیکھنے کے عمل میں دلچسپی پر ان کے کردار کو سراہا۔تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھی خطاب کیا اور لیویز فورس کے جوانوں کو ان کے پیشہ ورانہ ٹریننگ کے اختتام پر مبارک باد پیش کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے اپنے پیغام میں کہا کہ لیویز فورس چاہے مختلف ایونٹس منعقد کروانا ہو، NID مہم ہو، سیکورٹی ڈیوٹی ہو اور امدادی سرگرمیاں ہو ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ ہوکر اپنے ذمہ دریاں احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے جوانوں کو اپنے زمہ داریاں نظم و ضبط کے ساتھ نبھانیاور فورس کے مجوزہ قوانین کے اندر رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ زندگی گزارنے پر زور دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج کا بلخصوص اور دیگر افسران کا بلعموم شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لیویز فورس کے جوانوں کو ان کے ٹریننگ کے دوران بہترین سپورٹ مہیا کیا اور ٹریننگ کے ہر شعبے پر ان کی بہترین رہنمائی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے