شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ پبلک سکول اینڈ کالج (ا یس پی سکول اینڈ کالج) میں سپورٹس گالہ کا انعقاد، کرکٹ فٹ بال، بیڈ منٹن، والی بال،رسہ کشی،ٹیبل ٹینس وغیرہ کااہتمام کیا گیا۔ جس میں سکول اور کالج کے جماعت نرسری سے لیکر بارہویں جماعت تک کے تمام طلباء و طالبات نے بھر پور حصہ لیا۔ یہ سپورٹس گالہ 28اکتوبر سے ایک ہفتے تک جاری رہی۔ضلع شانگلہ کے تاریخ میں کسی بھی نجی تعلیمی ادارے نے اس قسم کے سپورٹس گالہ کا اہتمام نہیں کیا۔ اس شا ندار سپورٹس گالہ کے انعقاد پر شانگلہ پبلک سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ قابل تعریف اور مبارکباد کے مستحق ہے۔ کھیلوں کے اختتامی تقریب سے پروفیسر امیر سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ طلبہ کتابوں اور قلم سے اپنا رشتہ مضبوط کرتے ہوئے اپنی ذہنی اور جسمانی ورزش کیلئے صحت مندانہ کھیلوں میں ضرور حصہ لیں۔دنیا میں اسی قوم نے ترقی کی ہے جس نے تعلیم و تربیت کو اپنا زیور بنا یا ہیں۔کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایس پی ایس اینڈ کالج بشام میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کر کے مستقبل کے معماروں کوپھلنے پھولنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا۔ شعوری وسعت اور پختگی کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے