شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں میزان بینک اسلامی بینکا ری کی پہلی برانچ کا افتتاح صدر مقام الپوری میں کردیا گیا۔ اسلامی بینکاری وقت کی اہم ضرورت ہیں،برانچ منیجر سیف اللہ خان۔ افتتاح باقاعدہ ختم القرآن کیساتھ ہوا جسمیں مدرسے کے بچے اور علماء کرام شامل تھے اور دعا بھی کی گئی۔مقررین نے کہا کہ میزان بینک شرعی اصولوں کے مطابق بینکنگ خدمات فراہم کرتی ہے اسلامی بینک کے اہمیت پر بات کی اور میزان بینک کے اصولوں اور مقامی معاشی ترقی کے تمام امکانات کو اجاگر کیا۔تقریب کے دوران میزان بینک کے افسران نے اسلامی بینک کے لئے مخصوص خدمات کے موجودہ اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں وضاحت فراہم کی اور عوام کو ان خدمات کی بنیادی تفصیل بتائی اور عوام کو اگاہ کیا کہ ہمارے منصوبے کے مطابق آئندہ کچھ مہنیوں میں میزان بینک ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں بھی اپنی شاخیں کھولے گا جس سے عوام مستفید ہوسکے گے اور اسلامی بینکاری سے فائدہ اُٹھاسکے گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہ ایک امن و ثبات سے بھرپور اور شرعی اصولوں کے تمام پیروکاروں کے لئے مالی اور بینکنگ خدمات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں اوراسلامی بینک کے فوائد اور مالی منافع کے بارے میں بھی بات کی اور اس کی معاشی ترقی کے لئے اہمیت کو توجہ دی۔میزان بینک کے افسران نے اسلامی بینک کو ایک شرعی اور مالی ترقی کی راہوں کا راہنمائی ستارہ قرار دیا اور شانگلہ کے عوام کو ان خدمات سے مستفید ہونے کا عزم کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے