شیرگڑھ (مانند نیوز) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری موسیٰ باچا،محمد رسان صافی نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم عرصہ دراز سے احساس محرومی اور اپنے آئینی اور قانونی حق سے محروم چلی آرہی ہے پاکستان میں پختونوں کے ساتھ پاکستان میں آباد دیگر اقوام کے مساوی سلوک روا نہیں رکھا گیا ہے یہاں تک کہ پختونوں کو اپنے وسائل پر اختیار حاصل نہیں ان کے بچے تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے پاکستان میں پختونوں کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھنے کی تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کہ اسمان کی بلندی کو چھونے والی مہنگائی بیروزگاری اور بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ظالمانہ ٹیکس نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہے نادیدا قوتوں کے پروردہ سیاسی جماعتوں نے قیام پاکستان سے لے کر اج تک پختونوں کی اپنا ائینی اور قانونی حق نہ دے سکا انہوں نے مطالبہ کیا کہ پختونوں کی احساس محرومی دور کرنے کے لیے پختونوں کے لیے پاکستان میں پختون علاقوں پر مشتمل ایک نیا صوبہ بنایا جائے جس کا نام پختونخوا افغانیہ یا پختونستان ر کھا جائے تحصیل تخت بھائی کے صدر نثار خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ شمولیتی اجتماع میں شیر بھادر خان محمد اشتیاق احمد امتیاز احمد رحمت گل، طاہر اور اسحاق کو پارٹی ٹوپیاں پہنائے گئے اس موقع پر صوبائی ایگزیکٹیو ممبر علی شہزاد کلاوال عرفان الدین اور دوسرے قائدین موجود تھے