پبی (مانند نیوز )صوبائی حکومت خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ غیرقانونی طورپر مقیم افغان شہریوں کی رضاکارانہ طورپر باعزت واپسی کیلئے سرگرم عمل ہیں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے اضاخیل اور تاروجبہ میں قائم کردہ عارضی ہولڈنگ مرکز میں رضاکارانہ طورپر واپسی کیلئے آنیوالے افغان شہریوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پینے کا صاف پانی, ناشتے اور دوٹائم کھانے کیساتھ ساتھ ادویات اور رہائش کا بندوبست کیا جارہاہے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نو شہرہ مس وزیر,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نو شہرہ عمر بن ریاض, اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ تنویر احمد خٹک اور تحصیلداران نے پولیس حکام کے ہمراہضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے اضاخیل میں قائم کردہ عارضی ہولڈنگ سنٹر کا دورہ کیا اوررضاکارانہ طورپر واپسی کیلئے آنیوالے افغان شہریوں کو عزت کیساتھ رخصت کیا اور ان کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مس وزیر, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اور اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ تنویر احمد خٹک نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ غیرقانونی طورپر مقیم افغان شہریوں کی رضاکارانہ طورپر باعزت واپسی کیلئے سرگرم عمل ہے اور رضاکارانہ طورپر واپس جانیوالے افغان شہریوں کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جارہاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے