پشاور(مانند نیوز) غزہ میں جاری ظلم و ستم کے خلاف پشاور میں اسرائیلی منصوعات کی بائیکاٹ کے دوران 50فیصد اشیاء کی خرید و فروخت بند ہو گئی ہیں۔اسرائیلی منصوعات کے اٹھارہ اشیاء کے 50فیصد تک خرید و فروخت میں کمی کے باعث کروڑوں روپے کے نقصانات ہو چکے ہیں۔ پاکستان بزنس فورم کے سینئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل کے مطابق ایک مہینے کے دوران اسرائیلی منصوعات کے اٹھارہ سے زائد اشیاء کی خرید و فروخت میں 50فیصد تک کی کمی ہو گئی ہے پاکستان بزنس فورم او رجماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے دوران تاجروں، شہریوں کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کی اٹھار ہ سے زائد اشیاء کی خرید و فروخت بند کی ہے اور اب تک 50فیصدتک کی کمی ہو ئی ہے۔ اب تک غزہ میں 9ہزار افراد کی شہادت ہو چکی ہے۔ غزہ میں جاری جنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔پاکستان بزنس فورم اور جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لئے اشیائے خوردونوش، پانی، سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی شروع کی گئی ہے سینٹر مشتاق احمدامدادی سامان لیکر پہنچ گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے