پشاور(مانند نیوز) سیکرٹری ٹرانسپورٹ ضیاالحق اور ڈائریکٹر جنرل اینورمنٹل پروٹیکشن ایجنسی خیبر پختونخوا انور خان کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور اینورمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے پشاور میں تین روزہ مشترکہ مہم کا آغاز کردیا تین روزہ مہم کے پہلے روز بس سٹینڈ حاجی کیمپ اڈہ میں 95 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی جن میں 40 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو موقع پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ویہکل ایمیشن ٹیسٹنگ سٹیشن کے سٹاف نے 35 گاڑیوں کے دستاویزات کو تحویل میں لے لیئے مہم میں ضلع پشاور کے مختلف بس اڈوں اور گنجان جگہوں پردونوں محکموں کے سٹاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی تعاون سے گاڑیوں کی چیکنگ کریگی مہم کے پہلے روز ڈائریکٹر اینورمنٹل پروٹیکشن ایجنسی محمد حنیف، مینیجر ویہکل ایمیشن ٹیسٹنگ سٹیشن پیر زبیر اوردیگر کی سربراہی میں بس سٹینڈ حاجی کیمپ اڈہ میں 95 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی تین روزہ مہم کے بارے میں مینیجر ویٹس پیر زبیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہم سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی جی ای پی اے کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا ہے جس کا بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور اور ماحول دشمن دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کے خلاف ہے انہوں نے کہا تین روزہ مہم میں ضلع پشاور کے مختلف بس اڈوں اور دوسرے مختلف جگہوں پر گاڑیوں کو چیک کیا جائیگا جن گاڑیوں کے دستاویزات ویثس تحویل میں لیتا ہے ان گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ویٹس سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے تاکہ گاڑیوں کی زہریلی دھواں پر قابو پایاجاسکے مہم کامیابی سے جاری ہے جس کے ماحول پراچھے اثرات سامنے آینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے