پشاور( مانند نیوز)مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور قلم چھوڑ ہڑتال، یونیورسٹی بندش کا خطرہ۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان سینٹرل لائبریری گارڈن کیمپس میں آل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے آل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چئیرمین مزمل خان، صدر عدنان سعید، جنرل سیکرٹری جواد سنگر، عمیر علی شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ یونیورسٹی ملازمین کا استحصال اور معاشی قتل بند کیا جائے۔ ایڈھاک ریلیف اور تنخواہوں میں اضافے کی ادائیگی کی جائے اور 350 ملازمین کے تیمرگرہ کیمپس ٹرانسفر احمقانہ اور غیرقانونی فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ فوری طور پر واپس کیا جائے۔ سروس سٹرکچر نہ ہونے کے باعث ملازمین پندرہ سال سے محروم ہیں سروس سٹرکچر میں کئی نکات ملازمین کے حقوق کی پامالی اور استحصال کے زمرے میں آتے ہیں۔ وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی مدت ملازمت میں ایک ماہ سے کم کا عرصہ باقی ہے اور قانونی و اخلاقی طور پر وہ سینڈیکیٹ کا اجلاس بُلانے اور فیصلہ سازی کا اختیار نہیں رکھتے۔ سنٹرل لائیبریری گارڈن کیمپس میں آل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں یونیورسٹی کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جامعہ عبدالولی خان کی ترقی میں ملازمین کا بنیادی کردار ہے لیکن بدقسمتی سے ملازمین گوناگومسائل سے دوچارہیں یونیورسٹی انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے دورمیں ملازمین کی تنخواہیں انہتائی کم ہیں اور تاحال یونیورسٹی ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے تاحال محروم ہیں۔ جنرل باڈی اجلاس میں قانونی چارہ جوئی اور کل سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان ہوا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا غلام علی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے غیرقانونی و غیرآئینی اقدامات و فیصلوں کے خلاف نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے