ایبٹ آباد(مانند نیوز)میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کا اپنا نواں شہر سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے ممبران کے ہمراہ یونین کونسل نواں شہر کا دورہ۔نواں شہر دورے پر ویلج کونسل کے مختلف مقامات پر درپیش پانی اور صفائی کے مسائل کا جائزہ لیا۔ اہل علاقہ کے مکینوں کی جانب سے سٹی میئر سردار شجاع نبی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا اور مختلف مقامات کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ٹاون لائبریری کے معائنہ کے موقع پر لائبریرین سٹاف کی جانب سے لائبریری کو جدید سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کئے۔ٹاون کمیٹی نواں شہر میں تمام معززین علاقہ کی جانب سے نواں شہر میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے کہا کہ میرا سیاست میں قدم رکھنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا۔ بد قسمتی سے دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تحصیل کونسلوں کو فنڈز کی فراہمی نہیں کی گئی۔ جس سے اس وقت بلدیاتی نمائندوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سابقہ حکومت کی جانب سے بلدیات کے ساتھ جو رویۂ رکھا گیا اس سے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے کہا کہ نواں شہر کی ویلج کونسل میں ترقیاتی کاموں کا آغاز فنڈز کی فراہمی کے بعد شروع کیا جائے گا۔مگر صفائی اور پانی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو جلد ہدایات جاری کی جائیں گی۔پروگرام کے اختتام پر میئر سردار شجاع نبی کی جانب سے اپنا نواں شہر ویلفیئر ٹرسٹ کے ممبران کو انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور ممبران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے