شیرگڑھ (مانند نیوز) دار ارقم سکولز شیرگڑھ کے زیر اہتمام فلسطین کی آزادی کی حمایت اور غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی اور مظاہرہطلباء اور طالبات نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم اور نہتے فلسطینی عوام، شہدائے فلسطین، اسرائیل کے جرائم کی مذمت اور غزہ کی ناکہ بندی اور جنگ بندی فوری طور پر ختم کرنے کے نعرے درج تھے۔دار ارقم سکولز شیرگڑھ کیمپس کی سکول ایڈمنسٹریشن کے زیر نگرانی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا، جس میں سکول کے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔طلباء اور طالبات نے غزہ میں غاصب اسرائیلی حکومت کے جرائم کے تسلسل، بچوں سمیت عام شہریوں کے قتل عام، ہسپتال سمیت طبی مراکز پر وحشیانہ حملوں اور صہیونیوں کی جانب سے بموں اور بھاری اسلحے کے استعمال کی شدید مذمت کی۔انہوں نے اسرائیل کو نسل پرست اور دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام پر صیہونیوں کی شدید بمباری کے ساتھ ساتھ اس دہشت گرد اسرائیل کے ساتھ مغرب کی ملی بھگت اور انسانی حقوق کے عالمی فورمز کی خاموشی نے ایک انسانی المیہ کو جنم دیا ہے۔انہوں نے اسرائیلی بمباری کو فوری طور پر بند کرنے، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، فوری فائر بندی اور غزہ کے مظلوم باشندوں کو امدادی سامان بھیجنے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی صرف زمین اور پناہ گاہوں کا دفاع کر رہے ہیں اور درحقیقت یہ اسرائیل ہی ہے جو جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا ارتکاب کرتا ہے۔انہوں نے فلسطینی عوام کے تحفظ، غزہ کی صورتحال سے نمٹنے اور انسانیت کے خلاف صہیونیوں کے جرائم کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے اجتماعی ردعمل کا مطالبہ کیا